بانڈی میرا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ویلج کونسل کے ناظم کو قتل کر دیا

جمعرات 13 ستمبر 2018 23:22

بانڈی میرا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ویلج کونسل کے ناظم کو قتل ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2018ء) گلیات کے علاقہ بانڈی میرا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ویلج کونسل کے ناظم کو قتل کر دیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق محمد شکیل نامی نوجوان نے تھانہ بگنوتر میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ان کے بھائی ویلج کونسل بانڈی میرا کے ناظم جمیل عباسی کو موبائل پر نامعلوم کال آئی، موبائل کال پر ان کا بھائی گھر سے باہر گیا، رات کو ان کا بھائی گھر واپس نہیں آیا، صبح انہیں اطلاع دی گئی کہ ان کے بھائی کی نعش رکھ ڈھاکہ کے مقام پر پڑی ہے۔

مدعی کی رپورٹ کے بعد ایس ایچ او تھانہ بگنوتر کیڈٹ نواز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کی۔ بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق ویلج کونسل ناظم کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔