سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

پاک فوج کے 3 سپاہی شہید،آپریشن میں دہشتگرد آفتاب سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 ستمبر 2018 22:52

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن
شمالی وزیرستان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 ستمبر 2018) :سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 جوان شہید ہو گئے جبکہ دوران آپریشن مطلوب دہشتگرد آفتاب سمیت 4 شر پسند مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج شمالی وزیر ستان میں آپریشن کرتے ہوئے 4 شر پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔اس آپریشن میں 3 فوجی جوان بھی شہید ہوئے۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں دہشتگرد آفتاب سمیت 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید ہونیوالوں میں نائب صوبیدارنذیراحمدچانڈیو،سپاہی فخر،سپاہی عامر شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگرد 12ستمبر کوسیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ہلاک دہشتگرددسمبر2017کو لیفٹیننٹ معین کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔سرچ آپریشن کے بعد علاقےکوکلیئر کرالیاگیا۔یاد رہے کہ پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے بڑے حصے کو کلئیر کر لیا گیا ہے جبکہ ابھی بھی کچھ معمولی علاقوں کو کلئیر کرنا باقی ہے۔