Live Updates

پی ٹی آئی نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ضمنی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں ،صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کیلئے اٴْمیدواروںکو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے

جمعہ 14 ستمبر 2018 16:53

پی ٹی آئی نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں ضمنی انتخابات کیلئے قومی اسمبلی ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ میںضمنی انتخابات 2018 کے لئے قومی اسمبلی کے واحد حلقہ این اے 35 بنوں اور صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کیلئے اٴْمیدواروںکو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ۔ اگرچہ پارٹی نے ابھی تک این اے 35 بنوں کے بارے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے تاہم چیئرمین عمران خان کے دستخط سے جاری کردہ پارٹی ٹکٹ پربنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 پر مولانا نسیم علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کا اٴْمیدوارنامزد کیا گیا ہے جہاں ملک ناصر پی ٹی آئی کے مضبوط اور متوقع اٴْمیدوار شمار کئے جاتے تھے لیکن پارٹی نے غیرمتوقع طورپرمولانا نسیم علی شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاہے۔

یاد رہے کہ اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کو شکست دے کرکامیابی حاصل کی تھی لیکن اٴْنہوں نے بعدازاں یہ نشست خالی کردی تھی۔

(جاری ہے)

اس نشست پر سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کے فرزند زاہد درانی ایم ایم ای/جے یو آئی(ف) کے مضبوط اٴْمیدوار ہیں جن کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے مولانا نسیم علی شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے ہیں اٴْن میں پی کے 3سے ساجدعلی‘ پی کے 7 سے فضل مولا‘ پی کے 78 سے محمدعرفان‘ پی کے 97 سے فیصل آمین خان اور پی کے 99 سے آغا اکرام اللہ گنڈہ پور شامل ہیں۔ضمنی انتخابات آئندہ ماہ 14اکتوبر کو ہونا قرار پائے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات