سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنس میں شریک ملزم اظہر حسین کی درخواست ضانت دیگر کے ساتھہ سننے کا حکم دے دیا

پیر 17 ستمبر 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنس میں شریک ملزم اظہر حسین کی درخواست ضانت دیگر کے ساتھہ سننے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزم سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری، محمد صفدر، عبدالحمید اور اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جہاں جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ تمام درخواست کو ایک ساتھ سنا جائے گا، شوکت حیات ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اطہر حسین 2 سال سے جیل میں ہے فوری سماعت کی جائے،عدالت نے 8 اکتوبر کو ملزمان کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے،کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے ،سابق ڈائریکٹر لینڈ اطہر حسین جیل میں ہیں،ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے 462 ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔