کتاب کی ناکامی کے بعد ریحام خان کا ایک بار پھر میدان میں آنے کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ فیس بک پر ''440 وولٹس ود ریحام خان'' کے نام سے لائیو شوکیا کریں گی
سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 13:35
(جاری ہے)
جن شخصیات کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ان میں وسیم اکرم ،اداکارہ ریشم ،حمزہ علی عباسی اور کم و بیش وزیر اعظم عمران خان کے تمام ساتھی شامل ہیں۔اس کتاب کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ نے مسلم لیگ ن کے کہنے پر لکھی اور انہیں اس معاملے میں مسلم لیگ ن کی آشیرباد حاصل تھی۔
یہ الگ بات ہے کہ مسلم لیگ ن اس بیانیے کی مخالفت کرتی آئی ہے۔اس کتاب کے حوالے سے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کتاب اس طرح سے اثر انداز نہیں ہوسکی جیسے اسکا تصور کیا جارہا تھا۔دوسرے الفاظ میں اسے فلاپ بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ نہ تو عمران خان کی سیاسی ساکھ پر اثر انداز ہوتے ہوئے انکے الیکشن جیتنے پر اثر انداز ہوئی اور نہ اسکا فائدہ مسلم لیگ ن سمیت وزیر اؑطم کے دیگر مخالفین کو ہوا بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ا کہ یہ کتاب بر طرح پٹ گئی۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ نے کتاب کے پٹ جانے کے بعد اب ایک بار پھر منظر عام پر آنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مرتبہ وہ اپنا پیغام پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیں گی۔اس سلسلے میں بتایاجا رہا ہے کہ ریحام خان نے فیس بک پ لائیو شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس شو کا ںام بھی 440 وولٹس ود ریحام خان ہے۔اس فیس بک لائیو شو کے نام سے ظاہر ہے کہ اس شو کا مواد بھی کم و بیش کتاب ہی جیسا ہوگا۔تاہم ریحام خان کا یہ شو کامیاب ہو گا یا پھر کتاب ہی کی طرح ایک بے اثر کوشش ثابت ہوگا اسکا اندازہ تو شو دیکھنے کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔تاہم عوام اب کتاب کے بعد شو کے حوالےسے کیا رائے رکھتی ہے اس حوالے سے جلد معلوم ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.