یو ای ٹی لاہور میں سال آخر کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 18 ستمبر 2018 18:32

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں سالِ آخر کے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی ایک ایسی درسگاہ ہے جس کو شفاف میرٹ پالیسی، جدید تدریسی مہارتوں اور مستند انفراسٹرکچر کی بدولت نا صرف ملکی بلکہ غیر ملکی طلبہ بھی انجینئرنگ کی اعلی تعلیم کے حصول کیلئے دیگر اداروں پر ترجیح دیتے ہیں، یو ای ٹی بلاامتیاز تمام طلباء کو ہر حوالے سے تعلیم، تدریس، تحقیق اور ملازمت کی سہولت فراہم کرنے کا تسلسل جاری رکھے ہے اور یہ ادارے کا فرض بنتا ہے کہ ملکی و غیرملکی طلبہ تعلیم و دیگر سہولیات سے وابستہ ہر ممکن امید اور توقع کو پورا کیا جائے جسکی خاطر یو ای ٹی کو منتخب کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ ساڑھے تین سال میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہی، یونیورسٹی کی رینکنگ، جدید سامان سے آراستہ لیبز ،جدیدانفراسٹرکچر کے شعبہ جات اورنئے ڈگری پروگرامز کا انعقاد ہماری اولین ترجیح رہا ہے، یہ یو ای ٹی کا ہی طرہ امتیاز ہے کہ اس کے 10سے زائد پروگرام آئوٹ کم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم کے تحت منظور شدہ ہیں، OBEکا نفاذ اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، یونیورسٹی نے ریسرچ کے میدان میںبھی غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے، جامعہ پاکستان کی ترقی میں معیاری انجینئرز تیار کر کے اپنا کردار ادا کر رہی ہے،آخر میں انہوں نے طلبہ سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام قسم کی مثبت نصابی وغیر نصابی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور نہ صرف یوای ٹی بلکہ اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرنے کا با عث بنیں ، تقریب میں سوال و جواب کے سیشن کا مرحلہ بھی شامل کیا گیا جس میں طلبہ نے اپنی پڑھائی میںدر پیش مسائل بیان کئے ، انہوں نے وائس چانسلر کی جانب سے ملنے والی حکمت عملی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے یہ گائیڈ لائنز انکے فائنل ایئر پراجیکٹ میں بہت مفید ثابت ہوئی ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس قسم کے مواقعوںکا تسلسل مستقبل میں بھی جاری رہے گا ، تقریب میں رجسٹرار عابد عمر، ڈائریکٹر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر، پروفیسر ڈاکٹر شعیب ،سینئر فیکلٹی ممبرز اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔