کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی پاکستانی ائیر ہوسٹس سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی

پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 ستمبر 2018 20:24

کینیڈا میں لاپتہ ہونے والی پاکستانی ائیر ہوسٹس سے متعلق اہم خبر سامنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کی لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ائیر ہوسٹس کی کینیڈا میں لاپتہ ہونے سے متعلق خبر سامنے آئی تھی بتایا گیا تھا کہ پاکستان ائیر لائنز میں کام کرنے والی ائیر ہوسٹس کینیڈا جا کر غائب ہو گئی ہے۔ ائیر ہوسٹس کا نام فریحہ مختار بتایا جا رہا ہے۔

۔پی آئی اے حکام نے مذکورہ ائیر ہوسٹس سے متعلق انکوائری شروع کر دی ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیاہے کہ ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کے خلاف حکام نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار جمعرات کو کینیڈا میں لاپتا ہوئی۔ ائیر ہوسٹس کے لا پتہ ہونے کی کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لاپتہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار نے کینیڈا میں سیاسی پناہ لے لی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی ائر ہوسٹس کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی تاہم انہوں نے مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھایا ،کینیڈا پہنچ کر 11 ستمبر کو سیاسی پناہ لے لی ۔ لاہور سے تعلق رکھنےو الی فریحہ مختار نے ٹورنٹو جانے فلائٹ میں ڈیوٹی کےلئے خود کو کراچی بیسڈ ظاہر کیا ۔

کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کےبغیر واپس آئی، اسی باعث قومی ائر لائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔واضح رہے پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کو فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر 2015ء میں معطل کر دیا گیا تھا۔جس کے بعد فریحہ مختار پر انٹرنیشنل فلائٹس پر جانے پر پابندی بھی عائد تھی تاہم پابندی کے باوجود ائیرہوسٹسکینیڈا کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔