ڈویژن بھر میںموجود مویشی منڈیوں میںعوام کیلئے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، اسد اللہ فیض

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

گوجرانوالہ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اللہ فیض نے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چودھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ڈویژن میںموجود مویشی منڈیوں میںعوام کیلئے ہر طرح کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے، اس کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میںمویشی رکھنے والے افراد کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرکے سخت کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے۔

اجلاس کے دوران کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانولہ کے پیش کردہ بجٹ برائے سال 2018-19 کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز‘ میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام‘ ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزادحالد‘ ایس پی پنجاب پولیس محمد خالد ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے،اجلاس کے دوران کمشنر اسد اللہ فیض کو کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ کے تمام امور کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے شہری علاقے میںمویشی رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے حکم جاری کیا کہ 10 محرم کے بعد شہر کی حدود میں موجود تمام مویشی باڑوں کو سیل کرکے ان میں موجود جانور بھی ضبط کر لئے جائیں ،ان مویشیوںکے شہری حدود میں رہنے کی وجہ سے پورے ڈویژن میں سیوریج اور خوبصورتی کانظام متاثر ہورہا ہے، اس لئے اب کسی صورت بھی اس معاملے میں کوئی تاخیربرداشت نہیںکی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :