محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان

بدھ 19 ستمبر 2018 12:19

محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں،ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ محکمہ صحت میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کمپلینٹ سیل قائم کیے جائیں گے جس کی وہ خودمانیٹرکریںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین لطیف الرحمٰن سے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران کیا ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق سوروزہ پلان پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :