Live Updates

ْنواز شریف ، ان کی صاحبزادی اور دامادکی رہائی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح ملک میں پھیل گئی

لیگی کارکنوں نے رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے ،مٹھائی تقسیم کی گئی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:07

ْنواز شریف ، ان کی صاحبزادی اور دامادکی رہائی کی خبر جنگل کی آگ کی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میںاحتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے اورسابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی اور دامادکی رہائی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی ہائی کورٹ کا فیصلہ جاری ہوتے ہی شہر بھر میں مختلف مقامات پر لیگی کارکنوں نے رہائی کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سابق اراکین اسمبلی ، بلدیاتی نمائندے ، مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداداڈیالہ جیل اوربے نظیر ایئر پورٹ کے باہر پہنچ گئی نواز شریف کی گاڑی جیل سے باہر نکلتے ہی بڑی تعداد میں کارکنوں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اس موقع پر کارکنوں نے نواز شریف کی گاڑی پر گل پاشی کی بیشتر کارکنان نواز شریف کی گاڑی اور قافلے کے ساتھ سیلفیاں بنانے کی کوشش کرتے رہے کارکنوں کے ہجوم کے باعث نواز شریف کے قافلے کو نکلنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اس دوران دھکم پیل سے بعض کارکنان معمولی زخمی بھی ہو گئے جبکہ شہباز شریف گاڑی کے اندر سے بار بار کارکنان کو راستہ کلیئر کرنے کا اشارہ کرتے رہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات