دانیال عزیز کو اڈیالہ جیل میں جانے کی اجازت نہ مل سکی

بدھ ستمبر 22:14

دانیال عزیز کو اڈیالہ جیل میں جانے کی اجازت نہ مل سکی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء) سابق وزیر دانیال عزیز کو اڈیالہ جیل میں جانے کی اجازت نہ مل سکی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف کو لینے کیلئے ان کے بھائی شہباز شریف ،ْ مریم اورنگزیب اور سینئر رہنما جاوید ہاشمی اور دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں جانے کی اجازت دی گئی تاہم اس موقع پر دانیال عزیز کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی حکام کا کہنا تھا کہ لسٹ میں ان کا نام موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اڈیالہ جیل جانے والے راستے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد کی وجہ سے جام ہو ئے ۔