وفاقی وزارت کیڈ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

ماتحت مختلف اداروں کو دیگر اداروں میں ضم ،سی ڈی اے وزارت داخلہ کے ماتحت کردیا گیا

بدھ 19 ستمبر 2018 22:47

وفاقی وزارت کیڈ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزارت کیڈ کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت کیڈ کے ماتحت مختلف اداروں کو دیگر اداروں میں ضم کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے وزارت داخلہ کے ماتحت کر دیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری کو وزارت قومی ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکرز ایجوکیشن کو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ماتحت کر دیا گیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو وزارت ہیلتھ کے ماتحت کر دیا گیا۔ اسلام آباد کلب کابینہ ڈویژن کے ماتحت کام کریگی۔ وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کام کریگا۔ سوشل ویلفیئر کے ادارے وزارت تعلیم و تربیت کے ماتحت کام کریں گے۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ بھی وزارت تعلیم کے ماتحت ہو گا۔ پمز پولی کلینک وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ماتحت کام کریں گے۔