Live Updates

ملک کے موجودہ نظام میں تبدیلی ضروری ہے، پی ٹی آئی تعلیم، صحت اورانصاف کی سہولتیں عوام کوجلدپہنچائے گی، عون عباس

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:40

رحیم یار خان۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عون عباس بپی نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ نظام میں تبدیلی ضروری ہے، پی ٹی آئی تعلیم، صحت اورانصاف کی سہولتیں عوام کوجلدپہنچائے گی، پاکستان جلدہی ایک نئے ترقیاتی تشخص کے ساتھ دنیاکے سامنے ہوگا، ملک وقوم کے بہترمستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ ہو، ملکی تعمیروترقی اورمعیشت میں پی ٹی آئی کردارمثالی ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رحیم یارخان شمیل مرزا سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ عون عباس بپی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاسودن کاایجنڈاعوامی امنگوں کی ترجمانی ہے، پاکستان اغیارکے آگے گروی رکھنے والے اب کبھی بھی اقتدارمیں نہیں آسکتے، عمران خان اب قوم کی آوازبن چکے ہیں، ملکی خوشحالی وترقی کے لیے ایجنڈے پریکسوہیں، پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کی ترقی وخوشحالی کومقدم رکھے گی، صوبہ میں گڈگورننس، میرٹ، شفافیت، کفایت شعاری اورسادگی ہماراشعارہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کامشن صرف اورصرف عوام کی فلاح وبہودکرناہے اورکرپشن سے چھٹکارادلاناہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکرٹری انفارمیشن شمیل مرزانے رحیم یارخان کی سیاسی صورت حال اورنوجوانوں کے مسائل سے آگاہ کیااورانہیں رحیم یارخان کے دورہ کی دعوت دی۔ اس موقع پرفرخ زبیرشیخ، حسنین نون، اکبرعلی قریشی، سہیل ولی، مہرعمران، علی عباس ودیگرموجودتھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات