Live Updates

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے سعودی عرب سے روانہ، شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر جدہ مشال بن ماجد بن عبدالعزیز، میڈیا کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے الوداع کیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 01:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے سعودی عرب سے روانہ ہو گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بدھ کو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر گورنر جدہ مشال بن ماجد بن عبدالعزیز، میڈیا کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے الوداع کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور دیگر سول اور فوجی اعلی حکام بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات