Live Updates

عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھ دیا

خط میں دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 11:27

عمران خان نے بھارتی ہم منصب کو جوابی خط لکھ دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20ستمبر 2018ء) ::وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندری مودی کو جوابی خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔عمران خان نے یہ خط بھارتی وزیراعظم کے خط کے جواب میں لکھا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ مذاکرات جلد شروع کرنے پر زور دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بات چیت کا آغاز کریں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزرائے خارجہ مذاکرات کریں۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے منصب سنبھالنے پر عمران خان کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں عمران خان نے مبارکباد دینے پر اپنے جوابی خط میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔اگر بھارت دو قدم بڑھے گا تو ہم دو قدم بڑھیں گے۔جب کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر بھی بھارتی وزیراعظم نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ نریندر مودی نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس دوران نریندر مودی نے عمران خان کو مل کر دونوں ممالک سے غربت مٹانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیش کش بھی کی۔ عمران خان نے نریندرمودی کی جانب سے مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں کمی آئے گی اور دونوں مملاک کی طرف سے امن کے لیے مذکرات بھی کیے جائیں گے جو کہ دونوں ممالک کے فائدے میں ہیں کیونکہ دنوں ملک ہی ایٹمی قوت ہیں۔اور بات کا ذکر آج نو منتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر میں بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات