پاکستان فرنیچر کونسل کا ملک میں 10 ارب لگانے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم
فرنیچر کیلئے لکڑی کی دستیابی کیلئے پی ایف سیآئندہ پانچ سال میں 10 لاکھ درخت لگائے گی،منصوبے کی تکمیل سے 240 ارب روپے قومی معیشت میں شامل ہوں گے،حکومت کو 20 ارب روپے حاصل ہوں گے، میاں کاشف اشفاق
جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51
(جاری ہے)
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال گھمبیر ہے اور شمال سے جنوب تک اس کے اثرات نظر آتے ہیں، انتہائی شدید موسمی اثرات کی وجہ سے انتقال آبادی جاری ہے اور ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اور معاشی مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے جنگلات مسلسل کمی کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ہمیں ان رجحانات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف سی اس ضمن میں حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں ایک ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جنگلات کا رقبہ ایشیا میں سب سے کم ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق ملک کے صرف 1.9 فی صد رقبہ پر جنگلات ہیں جبکہ اوسطا 25 فیصد رقبہ پر جنگلات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرنیچر انڈسٹری کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے میدانی و پہاڑی علاقوں اور خالی جگہوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنیچر اور اس سے منسلک بزنس سے تقریبا 5 لاکھ افراد کا روزگار وابستہ ہے جبکہ جنگلات کی کمی کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوار میں اس سیکٹر کا حصہ صرف 0.3 فیصد ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر میں استعمال ہونے والی لکڑی تین گنا مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری پیداواری لاگت زیادہ اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل ٹمبر بورڈ کی تشکیل نو اور اس میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز کے ارکان کی شمولیت، شیشیم کے درختوں کی بحالی اور اس کی غیر قانونی کٹائی و برآمد پر پابندی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی ایف نے نجی اور سرکاری سکولوں کے ساتھ مل کر درختوں کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تقریبات بھی منعقد کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: فریقین سے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
رفح میں بڑی فوج کارروائی کو ہر حال میں روکنا چاہیے، گوتیرش
-
تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی
-
مذاکرات کے سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہوچکے، عرفان صدیقی
-
گھریلو جھگڑے پر شوہر نے اپنے بھائی سے مل کر اپنی بیوی کے دونوں کان کاٹ دیئے
-
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر مارڈالا
-
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر والے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا مطالبہ
-
ملک کے دور دراز علاقوں میں 2 نئے پاسپورٹ دفاتر قائم
-
کبھی نہیں چاہوں گا گورنر ہاؤس سازش کا حصہ بنے، فیصل کریم کنڈی
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، بلاول بھٹو
-
غزہ بھر میں دوبارہ لڑائی شروع، اقوام متحدہ کی ’فوری جنگ بندی‘ کی اپیل
-
خیبر پختونخوا میں سات سال میں سوا سو سے زائد ٹرانس جینڈر افراد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.