شیخ زید اسپتال میں خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی کوشش

وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 17:20

شیخ زید اسپتال میں خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی کوشش
رحیم یار خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 ستمبر 2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شیخ زید اسپتال میں خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش کے واقعے کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیڈی ڈاکٹر کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے اور ذمہ دار کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے شیخ زیداسپتال میں رات کی ڈیوٹی سرانجام دینے والی خاتون ڈاکٹر آفس میں موجودتھی کہ اس دوران خاکروب بری نیت سے کمرے میں داخل ہوا اور لیڈی ڈاکٹر کے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، لیڈی ڈاکٹرکے شورمچانے پرہسپتال انتظامیہ اورڈیوٹی پرمامورگارڈزنے ملزم کوپکڑلیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز نے کام کرنا چھوڑ دیا اور پرنسیپل کے آفس کے باہر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ اسپتال انتظامیہ ڈاکٹروں کوتحفظ دینے میں ناکام نظرآتی ہے، واقعےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اگریہی سلسلہ جاری رہاتووائی ڈی ای ڈاکٹروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کاسلسلہ جاری رکھے گی۔تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ان کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے اور ذمہ دار کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی ۔