وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا سیف سٹی پراجیکٹ کے کنٹرول روم کادورہ،

محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:16

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا سیف سٹی پراجیکٹ کے کنٹرول روم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے جمعرات کوسیف سٹی پراجیکٹ کے کنٹرول روم کادورہ کیا اورمحرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر انسپکٹرجنرل پولیس اسلام آباد نے وزیرمملکت کو عاشورہ محرم کے پرامن انداز میں انعقاد کیلئے سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت کو بتایا گیا کہ محرم کے 17 جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار 586 پولیس اہلکاروں ، پاکستان رینجرز اورفرنٹئیرکانسٹیبلری کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ وزیرمملکت شہریارخان آفریدی نے اس موقع پرسیف سٹی پراجیکٹ کو مزید بہتربنانے اورمزید تکنیکی عملہ کی شمولیت کی ہدایت کی۔ انہوں نے آئی جی پی کو اسلام آباد میں ٹریفک کے نظام کو بہتربنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانون سے کوئی بھی بالاترنہیں ہے۔ وزیرمملکت نے اس موقع پرمحرم الحرام اورعلم وتعزیہ کے جلوسوں کا نگرانی کے نظام کے زریعے معائنہ کیا۔