Live Updates

پاکستان جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کاممبرمنتخب

بورڈ آف گورنرزکے ممبرکا انتخاب دوسال کیلئے کیا گیا ہے،170ممالک میں 35 ممالک بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہوتے ہیں۔ ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن شاہد ریاض

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 ستمبر 2018 19:10

پاکستان جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کاممبرمنتخب
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر 2018ء) پاکستان کوجوہری توانائی ایجنسی آئی اےای اے کے بورڈ آف گورنرزکا ممبرمنتخب کرلیا گیا ہے، بورڈ آف گورنرزکے ممبرکا انتخاب دوسال کے لیے کیا گیا ہے،170ممالک میں 35 ممالک بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہوتے ہیں۔ ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن شاہد ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پربڑی کامیابی ہے۔

پاکستان جوہری توانائی ایجنسی آئی اےای اے کے بورڈ آف گورنرزکا ممبرمنتخب ہوگیا ہے۔ ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن نے کہا کہ بورڈ آف گورنرزکے ممبرکا انتخاب دوسال کے لیے کیا گیا۔ یہ پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردارکا اعتراف ہے۔ شاہد ریاض نے کہا کہ آئی اے ای اے کا ویانا میں اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

چیرمین اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شریک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی اےای اے کے170 رکن ممالک میں سے بورڈآف گورنرزکے35 ارکان ہوتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کیلئے امریکا سے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے روکے گئے سکیورٹی فنڈز بحال کرنے پر غور شروع کردیا۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اس نے پاکستان کے روکے گئے فنڈز دوبارہ بحال کرنے پر بھی غور شروع کیا ہے۔

اخبار نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کا نیا دور کھلا ہے اور سکیورٹی فنڈز کی بحالی تعلقات دوبارہ استوار کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ پینٹاگون نے پاکستان کے 300 ملین ڈالر فنڈز 2 ستمبر کو روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات