روٹری کلب انٹرنیشنل لاہور سٹی کاخصوصی اجلاس

جمعرات 20 ستمبر 2018 19:23

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) روٹری کلب انٹرنیشنل لاہور سٹی کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس پی اے یف فالکن ہائوسنگ سوسائٹی کلب کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا۔ صدارت صدر تنظیم محمد رمضان عبیر نے کی جبکہ شرکاء میں اسسٹنٹ گورنر رضوان احمد، تنویر صادق، ڈاکٹر سعید سعادت، ناصر محمود، میجر خالد نصر، ڈاکٹر عبدالودودجعفر حسین، ڈاکٹر شہناز مزمل، کومل فیصل ،عالمی سیاح مقصود چغتائی ، ڈاکٹر بلاول علی و دیگر عہدیداران، ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہ کہا کہ تنظیم علم، ادب، صحت اور سماجی بہبود کے فروغ میں مدد کر رہی ۔ پاکستان پولیو فری بنا نے ،نادار اور مفلس طلبہ کے لیے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہوئے ہیں۔ مقصود چغتائی نے اپنے خطاب میں حاضرین کوآزاد جموں کشمیر کے صحت افزا مقام ٹولی پیر جو 9ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے پر عالمی یوم سیاحت منانے کی دعوت دی جو 26 ستمبر کو لاہور سے روانہ ہوں گے ۔مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیی0333-4254394 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء کوعشائیہ دیا گیا۔