حضرت امام حسین ؓ اور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

جمعرات 20 ستمبر 2018 22:54

حضرت امام حسین ؓ اور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے خاندان کی قربانی ہمیں باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے کربلا سے درس لینا ہوگا واقعہ کربلا حق و باطل میں تمیز کرنے کا سلیقہ سکا تی ہے عالم اسلام کو درپیش چیلنز سے نبر دآزما ہونے کے لئے ہمیں کربلا کی فکر سے درس لینا ہوگا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں ایثار اور قربانی کی طر ف مائل کرتا ہے رہتی دنیا تک حضرت امام حسین اور ان کا خاندان حریت کے پروانوں کے لئے مشعل راہ رہے گا اور اگر ہمیں اپنی دنیا سنوارنی ہے اور عزت سے جینا ہے تو کربلا کے راستے پر چلنا ہوگا ۔