اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کے دور ان تمام جیل کی تلاشی لی گئی

ہفتہ ستمبر 16:02

اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کے دور ان تمام جیل کی تلاشی لی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن کے دور ان تمام جیل کی تلاشی لی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایفیڈرین کیس میں سزا پانے والے حنیف عباسی کی سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کے ساتھ تصویر لیک ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل ذرائع کے مطابق اس واقعہ کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کے حکم پر اڈیالہ جیل میں سرچ آپریشن گیا ۔جیل ذرائع نے بتایا کہ یہ سرچ آپریشن تمام بیرکوں سمیت پوری جیل میں کیا گیاجس کے دوران تمام قیدیوں کے سامان کی تلاشی لی گئی۔