میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر ٹریفک کے خصوصی اقدامات کئے،سی ٹی او

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) سٹی ٹریفک پولیس نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے موقعہ پر شہریوں اور ٹیسٹ دینے کے لیئے آنے والے امیدواران کی سہولت کے لیئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، ٹریفک کے بہترین انتظامات کے پیش نظر 03ڈی ایس پیز، 11انسپکٹرز،02 لیڈی ٹریفک انسپکٹرز،72وارڈن افسران ،23لیڈی ٹریفک وارڈنز،11ٹریفک اسسٹنٹس سمیت 02لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پلان کے مطابق سکستھ روڈ چوک سے لے کر صدیقی چوک تک عا م ٹریفک کے لئے تمام ایریا مکمل نوپارکنگ زون ہو گاجبکہ صدیقی چوک سے سکستھ روڈ چوک جانے والے افراد براستہ سید پور روڈ کمرشل مارکیٹ رحمان آباد متبادل راستہ اختیار کریںگے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایاکہ راولپنڈی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر ٹریفک کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہوںنے ٹیسٹ دینے کے لئے آنے والے امیدواران کی گاڑیوں کی پارکنگ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی سے براستہ مری روڈسے آنے والے امیدواران کو 6th روڈ چوک ڈراپ کر کے گاڑیوں کو جانب اسلام آباد یورالوجی سنٹر،سروس روڈ، نواز شریف پارک پارکنگ اوراختتام فلائی اوور 6th روڈ جانب اسلام آباد مین مری روڈ پر سنگل لائن میںپارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح اسلام آبادسے براستہ مری روڈسے آنے والے امیدواران کو 6th روڈ چوک ڈراپ کر کے گاڑیوں کو جانب راولپنڈی بارانی یونیورسٹی،سروس روڈ، بارانی یونیورسٹی تا آغاز فافلائی اوور6thروڈ جانب راولپنڈی مین مری روڈ پر سنگل لائن میںپارکنگ کروائی جائیگی انہوںنے بتایا کہ اختتام فلائی اوور6thروڈ جانب راولپنڈی مین مری روڈاور سروس روڈ،نادراآفس اورملحقہ ایریا پر سنگل لائن میںپارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح چاندنی چوک سے رابی سنٹر تک سروس روڈتک گاڑیوں کو سنگل لائن میںپارک کروایا جائے گا جبکہ رحمان آباد سے جانب کمرشل مارکیٹ روڈ کے دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی انہوںنے بتایا کہ رابی سنٹر،آشیانہ سنٹر، ملک آباد پلازہ کے عقب میں سڑک روندہ عباس آرکیڈ کمرشل مارکیٹ دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح کمرشل مارکیٹ سے مظفر چوک اور روندہ گول چکر نمبر2کی گلیوں میں سنگل لائن میں پارکنگ کروائی جائیگی جبکہ شیل پمپ کمرشل مارکیٹ تا کالج چوک دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ ہو گی سی ٹی او نے بتایاکہ کالج چوک تا ہولی فیملی ہسپتال دونوں اطراف سنگل لائن میںپارکنگ کروائی جائیگی اسی طرح کالج چوک تا صدیقی چوک دونوں اطراف سنگل لائن میں پارکنگ ہو گی جبکہ صدیقی چوک تا صدیق بینکویٹ ہال دونوں اطراف سنگل لائن میںپارکنگ کروائی جائیگی۔