Live Updates

قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کے لئے پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کیلئے بلا امتیاز آپریشن کیا جائے‘ آمنہ عمران

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے عملے نے قبضہ گروپوں‘ لینڈ مافیا اور تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کرنے کے لئے زیر قبضہ جائیدادوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں، آپریشن کے لئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے اور مختلف علاقوں میں کارروائی کے لئے مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے مختلف رہائشی سکیموں میں سرکاری اراضی غیرقانونی قابضین سے واگزار کروانے کے لئے ایل ڈی افسران پر مشتمل پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ہر سکیم کے متعلقہ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹیم کے کنونیئر ہوں گے جبکہ دیگرا رکان میں ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ‘ڈائریکٹرواسا ‘ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایل ڈی اے ‘ڈی ایس پی پولیس ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن ٹیپا شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی ہے کہماسٹر پلان میں دئیے گئے لینڈ یوز کے خلاف زمین کے استعمال پر کارروائی کی جائے۔ ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کروانے کے لئے بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہوگا‘قبضہ گروپوں کے خلاف بلاامتیاز اور بلا رو رعایت کارروائی ہوگی۔اجلا س میں ایل ڈی اے کے سینئر لیگل ایڈوائزر بیرسٹر خرم رضا اور وقار اے شیخ‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز عبد الشکور رانا، چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی‘چیف میٹروپولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس ‘ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ نعمان خان، خواجہ توقیرحسن ، شہباز الحق گھرکی ‘ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ معظم رشید، عبد الستار خان، ڈائریکٹر لا ء سید عامر شاہ ‘ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سلمان محفوظ اور اظہر علی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :