Live Updates

دنوں میں عمران حکومت نے 16 قلابازیاں کھالیں ہیں، وقار مہدی

غریبوں کے غم گسار ہونے کے دعوی کرنے والوں نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سندھ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:18

دنوں میں عمران حکومت نے 16 قلابازیاں کھالیں ہیں، وقار مہدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے 100دنوں میں سے 35 دن گزر چکے ہیں لیکن ان 35 دنوں میں عمران حکومت نے 16 قلابازیاں کھالیں ہیں اور غریبوں کے غم گسار ہونے کے دعوی کرنے والوں نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقرباپروری کے خلاف باتیں کرنے والوں نے اپنے دوستوں کو مشیر اور سفیر مقرر کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دوست نواز حکومت ہے اس حکومت کوکسی صورت عوام نواز حکومت نہیں مانا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا سبز باغ دکھانے والی تحریک انصاف کی حکومت خزانہ خالی ہونے کا رونا رو رہی ہے اور کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والوں نے ایک بڑا کشکول اٹھانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عوام کو جھانسہ دینے کیلئے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا نعرہ لگایا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ’’تحریک کذاب‘‘ کی حکومت بنتی جارہی ہے۔ابتدا ئے عشق ہے روتا ہے کیا۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات