انٹرپول نے 115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دیدیا،ْ دو دہشت گرد بھی شامل

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

انٹرپول نے 115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دیدیا،ْ دو دہشت گرد بھی شامل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) انٹرپول نے 115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دیدیاجن میں دو دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے بنائے گئی عالمی تنظیم انٹرپول نے مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی۔

(جاری ہے)

مرتب کردہ فہرست میں 4پاکستانی ڈکیت، 3اغواکار بھی شامل ہیں۔ 100سے زائد پاکستانی قتل کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ بیشتر مطلوب افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے ،ْدہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب دہشت گردوں کا نام علی حامد اور ابو زر سید عبداللہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :