سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ کا نام دے دیا گیا
میاں محمد ندیم پیر 24 ستمبر 2018 15:10
(جاری ہے)
عدالت نے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی. سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کو ’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ کا نام دے دیا گیا ہے.
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیم فنڈ میں جو شامل ہونا چاہتا ہے اس کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم کا ایک مقام ہے، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں، ڈیم فنڈ کے نام میں چیف جسٹس نہیں سپریم کورٹ کا نام آنا چاہیے. جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو خیر مقدم کرتے ہیں. واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 ستمبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو سیاسی راہنماﺅں کا تھا. وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے عطیات دینے کی بھی اپیل کی. آج سپریم کورٹ کے4رکنی بنچ نے دیامر بھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی. چیف جسٹس اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے. چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم آنی چاہیے کوئی پرسنیلٹی ایشو نہیں ہے. سپریم کورٹ نے دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نوٹس جا ری کردیے. درخواست گزار رشید اے رضوی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نائی گج ڈیم میں بلوچستان کے پہاڑوں سے آنے والا پانی ذخیرہ ہونا ہے. ڈیم فنڈ کا نیا ٹائٹل حکومت نے پی ایم سی جے فنڈ رکھا تھا.مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.