کوہاٹ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین اسمگلرزگرفتار

پیر 24 ستمبر 2018 18:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے انڈس ہائی پرکوہاٹ ٹنل کے قریب دو الگ الگ کاروائیوں میں اسلحہ کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر تین اسمگلروں کوگاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے کوہاٹ ٹنل کت قریب پولیس چیک پوسٹ پر معمول کی تلاشی کے دوران درہ آدم خیل سے آنے والی ایک سوزوکی پک اپ (W-1930) کو روک کر چیک کیاتو اس کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی ایک بھاری مشین گن (ایل ایم جی) بمعہ دو میگزین اور دو سو کارتوس برآمد کرکے قبضہ میں لی۔

پولیس نے دو افراد رحمت اللہ اور دوست محمد ساکنان پبی نوشہرہ کو سوزوکی پک اپ سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی میںکوہاٹ ٹنل کے قریب سیکیورٹی فورسز نے پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی ایک مشتبہ موٹرکار نمبرAF-147 کو روک کر تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں میں بڑی تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارڈرائیور سناب گل ولد محمدخان سکنہ متنی پشاور کو حراست میں لے کر بعدازاں کوہاٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ کار میں پکڑے جانے والے اسلحہ میں عدد پستول‘ چارجر اور بڑی تعداد میں کارتوس شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :