سندھ اسمبلی اجلاس:اپوزیشن نے کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

فردوش شمیم نقوی نے کہا کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں نے مسترد کیا ہے کالا باغ ڈیم منصوبہ ملک کے مفادات میں نہیں، فردوس شمیم نقوی

پیر 24 ستمبر 2018 19:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سندھ اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوش شمیم نقوی نے پیش کی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوش شمیم نقوی نے کہا کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں نے مسترد کیا ہے کالا باغ ڈیم منصوبہ ملک کے مفادات میں نہیں ہے اس لئے آج کے بعد اس کے بارے میں بات نہ کی جائے ، ہم نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ہے، ملک میں آبی ذخائر کی قلت ہے بھاشہ ڈیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا پ پ نے کالا باغ ڈیم کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کی ہے ، پ پ والوں نے اپنی چوری کو چھپانے کے لئے کالا باغ ڈیم کا اشو اٹھایا ہے ، جس کی آج ہم نے کھل مخالفت کی ہے، کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں رد کیا ہے جس سے بننے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا ہم نے کبھی بھی کالا باغ ڈیم کی حمایت نہیں کی ہے ملک میں پانی کے ذخائر بچانے کے لئے ڈیم ضروری ہیں، لیکن کسی متنازعہ منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، وزیر اعظم پاکستان کا ڈیم فنڈ صرف بھاشہ دیامیر ڈی کے لئے مختص ہے، مخدوم شاہ محمو د حسین قریشی بھی پارلیامنٹ میں کالا باغ ڈیم کے بارے میں واضح موقف پیش کرچکے ہیں، انہوں نے کہا پ پ پ کی حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے، تھرپارکر، اچھڑوتھر، کاچھو کوہستان کو قحط زدہ قرار دیئے جانے کے باوجود کوئی بھی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئی ہیں، سندھ حکومت کی کرپشن کی وجہ سے سندھ میں تعلیم سندھ تباہ ہوچکی ہے، تھرپارکر میں روزانہ بچے صحت کی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مر رہے ہیں لیکن حکومت نے کوئی بھی عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما حسنین مرزا نے کہا کالاباغ ڈیم کو سندھ اسمبلی میں چار بار مسترد کر چکے ہیں پانچویں بار آج ہم نے قرارداد پیش کر کے منصوبے کی مکمل مخالفت کی ہے۔ جی ڈی اے نے ہمیشہ کالا باغ ڈیم کے خلاف اپنا واضح موقف پیش کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ رہنما کنور نوید نے کہا ملک میں پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے خشک سالی کا امکان ہے،لیکن کوئی بھی ڈیم بنائیں تو اس پر سب کی رضامندی ہونا ضروری ہے، کالا باغ ڈیم کا بننا اس ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ #