شاہ محمود قریشی سے ورلڈ بینک صدر اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کی الگ الگ ملاقات

عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے ، پاکستان کو بھارت کے کشن گنگا ڈیم اور تلے راڈیم پر سنگین اعتراضات ہیں ،گستانہ خاکوں کی روک تھام کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجائے ، وزیر خارجہ کا ملاقاتوں میں اظہار خیال

پیر 24 ستمبر 2018 23:36

شاہ محمود قریشی سے ورلڈ بینک صدر اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کی الگ الگ ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے ۔ پاکستان کو بھارت کے کشن گنگا ڈیم اور تلے را ڈیم پر سنگین اعتراضات ہیں ورلڈ بینک اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے، اظہار رائے کی آزادی کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ پیر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ورلڈ بینک کے صدر جم یونگ کم اورہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیف بلوک سے الگ الگ ملاقات کی ۔

۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا امین ہے۔ صدر ورلڈ بینک سے بھارت کے ساتھ پانی کے مسئلے پر بات کی ہے ۔ پاکستان نے بھارت کے کشن گنگا ڈیم اور تلے را پراجیکٹ پر ورلڈ بینک کو درخواست دے رکھی ہے۔ پاکستان کو بھارت کے کشن گنگا ڈیم اور تلے را ڈیم پر سنگین اعتراضات ہیں۔

(جاری ہے)

ہم چاہتے ہیں کہ ورلڈ بینک اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

شاہ محمود قریشی جم یونگ کم سے کہا کہ آپ کی یہاں موجودگی بہت اہم ہے۔ اس موقع پر امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ سے ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیف بلوک کی ملاقات میں گستاخانہ خاکوں کی روک تھام میں دونوں ممالک کے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ ۔ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کی روک تھام میں دونوں ممالک کے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے۔