Live Updates

چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے کا گورنمنٹ کالج آف کامرس تحصیل گوجر خان کا سرپرائز وزٹ

پیر 24 ستمبر 2018 23:49

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) ایم پی اے، چوہدری جاوید کوثر کا گورنمنٹ کالج آف کامرس تحصیل گوجر خان کا سرپرائز وزٹ، کم وسائل میں کالج سٹاف کی خدمات کو سراہا کالج کی بلڈنگ اور سٹاف کی کمی جیسے دیگر مسائل کی طرف ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی توجہ دلائی گئی اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری ٹریڈرز ونگ تحصیل گوجر خان، ملک نوید جاوید بھی ہمراہ تھے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کو عام کرنا اور یکساں نظام تعلیم تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ویژن رکھتے ہیں موجودہ دور میں اساتذہ پر بھی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقہ سے ادا کریں انہوں نے کہا کہ گوجرخان میں تعلیم کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات