Live Updates

پنجاب میں گریڈ 15 تک بھرتیوں پر پابندی

پنجاب حکومت نے نئی سمری تیار کر لی،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری لی جائےگی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 12:18

پنجاب میں گریڈ 15 تک بھرتیوں پر پابندی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2018ء) پنجاب حکومت نے گریڈ 15تک بھرتیوں پر پابندی کی نئی سمری تیار کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے گریڈ 1 تا 15 تک بھرتیوں پر پابندی کی نئی سمری تیاری کر لی۔ بھرتیوں پر پابندی کی باضابطہ منظوری کابینہ کے آئندہ اجلاس میں لی جائےگی۔محکمہ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے گریڈ 1 تا 15 تک نئی بھرتیوں پر پابندی کی سمری تیار کر لی ہے۔

جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 17پر بھرتی پرپابندی نہیں ہو گی۔ حکومت کی جانب سے اس سے قبل گریڈ 1 تا 16 تک بھرتیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کو بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل لاہور کا دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا لاہور کا یہ دورہ بہت اہم تھا اوراس دوران انہوں نے کئی اہم فیصلے بھی کیے تھے۔

عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور ،پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور علیم خان اوسے ون آن ون ملاقات بھی کیں جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیش کردہ 100 روزہ پلان کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سہ پہر کو پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس میں تمام صوبائی وزراء کو 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے صوبائی وزراء کی چھٹیاں ختم کردیں، وزیراعظم نے وزراء کو ہفتے میں 7دن کام کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات کام کرنا ہے۔ عوام سے کیے گئے وعدو کوپورا کرنا ہے۔ بعدازاں انہوں نے لاہورمیں سرکاری ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔ ملکی ادارے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ پورے پاکستان میں بیوروکریسی اور پولیس کوٹھیک کرنا ہے۔ حکومت میں پولیس پرکوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا کہ آپ غلط کام کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات