اداکار قیصر نظامانی حلقہ این اے 247میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے

منگل ستمبر 13:25

اداکار قیصر نظامانی حلقہ این اے 247میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں حصہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) اداکار قیصر نظامانی حلقہ این اے 247میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ،پروڈیوسر و ہدایتکار اور پیپلز پارٹی کلچر ونگ کے مرکزی رہنما قیصر نظامی کو پیپلز پارٹی این اے 247کراچی سے ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ نشست عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر اب پیپلز پارٹی کی جانب سے قیصر نظامانی قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں بھی قیصر نظامانی نے حصہ لیا تھا تاہم انہیں شکست ہوئی تھی ۔