کوئٹہ، الیکشن ٹربیونل میں مختلف انتخابی عذرداریوں کی سماعت ،متعدد فریقین کو نوٹس جاری

منگل 25 ستمبر 2018 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل میں مختلف انتخابی عذرداریوں کی سماعت متعدد فریقین کو نوٹس جاری ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھی الیکشن ٹربیونل میں دائر انتخابی عذرداریوں پر سماعت ہوئی ، الیکشن ٹریبونل میں ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف دائر رخواستوں پر سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ اور جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے کیں، ٹربیونل میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی انتخابات میں کامیابی چیلنج،الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ اور نے درخواست پر سماعت کی الیکشن ٹریبونل نے درخواست پر سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی، رکن اسمبلی اختر حسین لانگو کے خلاف پی ٹی آئی کے عبدالباری بڑیچ کی درخواست پر سماعت یکم اکتوبر تک ملتویکردی گئی ،رکن قومی اسمبلی عبدالواحد صدیقی کے خلاف اسفندیار کاکڑ کی درخواست پر سماعت ا ٓ ج تک ملتوی کردی گئی،رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ کے خلاف حافظ حسین احمد کی انتخابی عذرداری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے کیس کی آئند ہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی ،پی بی 51 سے منتخب رکن اسمبلی حمل کلمتی کے خلاف درخواست یعقوب بزنجو نے دائر کی درخواست منظو ر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے اور سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،این اے 262 سے منتخب مولوی کمال الدین کے خلاف درخواست ر محمد عیٰسی کی جانب سے دائر کی گئی جسے قبول کرلیا گیا کیس کی آئند سماعت 3 اکتوبر کو ہو گی ،پی بی 30 سے منتخب رکن اسمبلی احمد نواز کے خلاف درخواست عبدالخالق آغا کی جانب سے دائر کی گئی جسے منظو ر کرتے ہوئے سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی گئی پی بی 28 سے منتخب رکن اسمبلی مبین خان کے خلاف سابق صوبائی وزیر طاہر محمود خان کی دائر کردہ درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے اور سماعت4 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،رکن اسمبلی اکبر آسکانی کے خلاف محمد اصغر کی انتخابی عذرداری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے کیس کی سماعت 4 اکتوبر کو ہوگی ،رکن اسمبلی یونس زہری کے خلاف شکیل احمد کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے اور سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ، رکن اسمبلی نصیر شاہوانی کے خلاف خان زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ، الیکشن ٹریبونل میں سردار یار محمد رند کی این اے 260 میں انتخابی عذرداری سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی اور فریقین کونوٹسز جاری کردئیے گئے کیس کی سماعت 4اکتوبر کو ہوگی ،صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ کی بطور رکن اسمبلی کامیابی کے خلاف درخواست گزار محمد دران کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، الیکشن ٹریبونل نے درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی،رکن صوبائی اسمبلی عمر جمالی کے خلاف راحت جمالی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران عمر جمالی کے وکیل کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظور کرلیا گیا اور کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کی انتخابات میں کامیابی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے درخواست پر سماعت 4 اکتوبر کو ہوگی، الیکشن ٹریبونل میں پی بی 26 سے کامیاب ہونے والے احمد علی کوہزاد کے خلاف درخواست پر سماعت 8اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،این اے 268 میں انتخابی عذرداری سے متعلق سردار فتح حسنی کی درخواست سماعت کیلئے منظو کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے اور درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے ہاشم نوتیزئی این اے 268 سے منتخب ہوئے تھے،پی بی 25 سے منتخب رکن اسمبلی ملک سکندر کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواست پرالیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی اور سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کردی ،الیکشن ٹریبونل میں پی بی 29 میں انتخابی عذرداری سے متعلق حضرت عمر کی درخواست پر ٹربیونل نے سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے کیس پر سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی ۔