وزیراعظم اور میری خواہش ہے کہ ملک کے پسے ہوئے لوگوں کو روزگار دیں ، شیخ رشید
کہ دنیا کی ٹرینیں 300 فی گھنٹہ رفتار پر پہنچ گئی ہیں اور ہم کل بھی 160کی اسپیڈ پر اسٹینڈر گیج پر ہیں،صحافیوں سے گفتگو
بدھ 26 ستمبر 2018 17:15
(جاری ہے)
بدھ کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے این اے 60 راولپنڈی میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کی انتخابی مہم گرمانے کیلئے علاقے میںنکلے اور وہاں پر عوام سے عوامی انداز میں مل کر بھتیجے کیلئے ووٹ دینے کی درخواست کی اور ڈھاپے پر ناشتہ کیا بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز اسٹیٹ لگارہے ہیں اور اس کی جگہ بھی مختص کررہے ہیں لیکن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کرتا ہوں کہ دنیا کی ٹرینیں 300 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ گئی ہیں اور ہم آج بھی 160کی اسپیڈ پر اسٹینڈرڈ گیج پر ہیں لیکن میں 250 کی اسپیڈ سے فی گھنٹہ رفتار کی خواہش رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ گجر خان اور جہلم کے دررمیان ایف ڈبلیو او نے ہماری پیشکش قبول کی ہے اور اب یہ 56 کلو میٹر کا ایریا 19 کلو میٹر میں تبدیل ہوجائے گا اس کے علاوہ راولپنڈی سے لاہور کا بھی سفر ایک گھنٹہ 55منٹ کم ہوجائے گا شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ سب سے پہلے روزگار کا جھنڈا بھی پاکستان ریلوے نے اٹھایا ہے وزیراعظم عمران خان اور میری خواہش ہے کہ ملک کے پسے ہوئے لوگوں کو روزگار دیں اور ان کی نظام زندگی تبدیل کریں
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.