تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، علی امین گنڈا پور

پنجاب پولیس فورس کو سیاست سے پاک کر کے خیبرپختونخوا کی پولیس فورس کی طرح بنائیں گے،میڈیا سے گفتگو

بدھ ستمبر 18:18

تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، علی امین گنڈا پور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی کے رکن علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پنجاب پولیس فورس کو سیاست سے پاک کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کی پولیس فورس کی طرح بنائیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس فورس کو سیاست سے پاک کیا جارہا ہے تاکہ کوئی سیاسی قوت پولیس پر پریشر نہ ڈال سکے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سابق آئی جی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کیلئے ذمہ داریاں دی ہیں اس پر کام کیا جارہا ہے اور بہت جلد پنجاب پولیس کو خیبرپختونخوا پولیس کی طرح سیاست سے پاک کردیا جائے گا اور لوگوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ بند ہوگا۔ حق دار کو اس کا حق اور انصاف ملے گا۔