کراچی،ننھا عبدالرحمان ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان کی بازی ہار گیا

ہفتہ 29 ستمبر 2018 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) کراچی میں ننھا عبدالرحمان ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان کی بازی ہار گیا۔ اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں مسیحا کہلانے والے ڈاکٹرز دشمن بن گئے، تھوڑی سی لاپرواہی نے ماں سے اس کے لخت جگر کو جدا کر دیا، لائینز ایریا میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے سے 3 سالہ عبدالرحمان جان کی بازی ہار گیا۔بچے کی موت پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور کلینک میں توڑ پھوڑ کی، ڈاکٹر کی گاڑی بھی توڑ دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔ بچے کے والدنے بتایاکہ عبدالرحمان کو ٹائیفائیڈ تھا آج ہی آخری انجکشن لگنا تھا۔