کراچی ،سگ گزیدگی سے اموات کی شرح بڑھ گئی
رواں برس کتے کے کاٹنے سے 10افراد ہلاک ،مختلف اسپتالوں میں 21ہزا ر کیسز رپورٹ ہوئے جناح اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزارسے زائدکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس سے 6 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں، ڈاکٹرسیمی جمالی
ہفتہ 29 ستمبر 2018 16:53
(جاری ہے)
دوسری جانب اس سے بچائو کی ویکسین کی عدم دستیابی اورنجی اسپتالوں کی جانب سے منہ مانگے پیسے بھی مانگے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیربلدیات سے اس سلسلے میں رابطہ کرنے کی متعددبار کوششیں کی گئیں مگرا نہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔دریں اثناء جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزارسے زائدکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس سے 6 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔ہلاک ہونے والے مریض وہ تھے جو دیر سے اسپتال لائے گئے یا دوسرے اسپتالوں میں ان کا کیس خراب کر دیا گیا تھا،جس کے باعث ان کو بچانا ممکن نہیں رہا اور وہ ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایاکہ جناح اسپتال میں سالانہ کتے کے کاٹے کے تقریبا ساڑھے 6 ہزار کیسز آتے ہیں۔جناح اسپتال پہلا سرکاری اسپتال ہے جس نے اس کی ویکسین شروع کی تھی اور تقریبا27سال سے ہم کتے کے کاٹے کا علاج کر رہے ہیں، اگر کسی کو عام کتا بھی کاٹ لے تو اسے چاہیے کہ زخم کو جلد از جلدصابن اورپانی کے ساتھ 8سے 10 منٹ تک دھوئے اور پھراسی وقت اینٹی ٹیٹنس انجکشن لگوائے اورمکمل علاج کرائے۔ اب اس کا علاج بہت آسان ہے،جدیداورموثرویکسین استعمال کی جا رہی ہیں، یہ چار انجکشن کا کورس ہے جو کتے کے کاٹنے کے پہلے دن ،تیسرے دن،ساتویں دن اور اٹھائیسویں دن لگایا جاتا ہے۔ اگر یہ انجکشن نہ لگوائے جائیں تو مریض کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔انڈس اسپتال کے شعبہ انفیکشیئس ڈیزیز کی سربراہ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق انڈس اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے تقریبا 5ہزار مریض لائے گئے،جن میں سے 4انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق انڈس اسپتال کی انتظامیہ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ویکسین کے ساتھ ساتھ متاثرہ شہریوں کو ریبیز سے بچائوکے انجکشن لگاناشروع کردیئے ، گزشتہ دنوں ریبیزمیں مبتلا 6 کتوں کوآسان موت دینے کے لئے انڈس اسپتال منتقل کیاگیا جنہیں انجکشنز کے ذریعے آسان موت دیدی گئی ۔سول اسپتال کراچی کے ریبیز مینجمنٹ سیل کے مطابق سول اسپتال میں رواں سال اب تک کتے کے کاٹے کے 10ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،روزانہ تقریبا 40ایسے افراد کو لایا جاتا ہے جنہیں کتے نے کاٹا ہوتا ہے ۔واضح رہے پاکستان سمیت دنیابھرجمعہ 28ستمبرکوریبیزسے بچائوکاعالمی دن منایا گیا، اس ضمن میں کراچی میں بھی مختلف ورکشاپس ،سیمینار ز ،لیکچرزاورواکس کاانعقادکیاگیا اور عوام کواس مرض سے بچائوکی آگہی دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ نے پنوعاقل سے بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا،پولیس کو بچے کو فوری بازیاب کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم
-
سندھ ہائیکورٹ کا عدالتوں میں فون، انٹرنیٹ کی خراب سروس پر پی ٹی اے سے جواب طلب
-
فیصل آباد،غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں 3 ملزمان گرفتار،اوور بلنگ اور بجلی چوری پر 7 مقدمات درج
-
ملتان،نشے کا عادی شخص ریل گاڑی کے نیچےآ کرجاں بحق
-
بچوں کیلئے خوشخبری،لاہورچڑیا گھر عیدالاضحی سے قبل کھول دیا جائیگا
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اجلاس
-
پراپرٹی لیکس،اشرافیہ نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا‘ حافظ نعیم الرحمان
-
پنجاب حکومت نے مزید مشاورت کرنے کیلئے ہتک عزت بل کی اسمبلی سے منظوری اتوارتک موخرکردی
-
علی امین گنڈاپورکی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی
-
دبئی لیکس میں اشرافیہ کی جائیدادوں پر قوم کو جواب چاہیے، حافظ نعیم الرحمن
-
قومی اسمبلی ،یہاں ہر کوئی خود کو پارسا بتا کر مخالف کی تذلیل کر رہا ہے، مصطفی کمال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.