پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس پل کے انڈرپاس میں آئل ٹینکر پھنس گیا ،ٹریفک کا نظام درہم برہم

پیر 1 اکتوبر 2018 23:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس پل کے انڈرپاس میں آئل ٹینکر پھنس گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ بتایاگیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس پل کے انڈرپاس میں آئل ٹینکر پھنس گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس، ٹریفک وارڈن اور ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد آئل ٹینکر کو نکال لیا۔

اس دوران کینال روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی جبکہ ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈنز متبادل راستوں پر ٹریفک ڈائیورٹ کرتے رہے ۔پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یادرہے کہ رواں سال کے دوران اسی مقام پر اب تک 3 آئل ٹینکر جبکہ ایک کنٹینر پھنس چکے ہیں ۔