پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو ریفرنس دوبارہ سے کھلوانے کا فیصلہ

بلاول بھٹو نے ریفرنس کھلوانے کی درخواست پر دستخط کر دیے، آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 اکتوبر 2018 19:08

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو ریفرنس دوبارہ سے کھلوانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اکتوبر 2018ء) پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو ریفرنس دوبارہ سے کھلوانے کا فیصلہ، بلاول بھٹو نے ریفرنس کھلوانے کی درخواست پر دستخط کر دیے، آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے برسوں بعد ایک نیا محاذ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے قائد جماعت ذوالفقار بھٹو مرحوم کا ریفرنس دوبارہ کھلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار بھٹو مرحوم کا ریفرنس دوبارہ کھلوانے کا اعلان پیپلز پارٹی کے موجودہ چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت ذوالفقار بھٹو کا ریفرنس پھر سے دائر کرنے جا رہی ہے۔ ذوالفقار بھٹو کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے ریفرنس کھلوانے کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے ذوالفقار بھٹو کا ریفرنس کھلوانے کیلئے آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا ہے، عدالت عالیہ اب اس تمام معاملے کے اصل حقائق سامنے لانے میں مدد کرے۔