شہدادپور پولیس کی دبنگ کارروائی، شہر میں موٹر سائیکلیں چھیننے والے گینگ کا خاتمہ، گینگ کا سربراہ اپنے پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:30

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) شہدادپور پولیس کی دبنگ کاروائی، شہر میں موٹر سائیکلیں چھیننے والے گینگ کا خاتمہ، گینگ کا سربراہ اپنے پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار۔چھینی گئی چھ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔یہ گینگ موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری کرنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ایس ایس پی سانگھڑ کی پریس بریفنگ۔

ترجمان پولیس کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل شہدادپور شہر میں موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شکایت پر ایس ایچ او، شہدادپور طفیل بھٹو کی سربراہی میں اس گینگ کو پکڑنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے اپنے انفارمیشن نیٹ ورک کی مدد لی اور موجودہ تمام تر وسائیل کو بروئے کار لاتے ہوئے رات دن کام کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور بالآخر موٹر سائیکل چھیننے والی اس گینگ کا خاتمہ کردیا۔

(جاری ہے)

گینگ کا سربراہ عزیز چانڈیو اپنے پانچ ساتھیوں صدام راجپوت،شریف ساند، اسد علی غوری،علی شیرخاصخیلی اور علی حیدر خاصخیلی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ ان کے قبضے سے چھینی گئی چھ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔ یہ گینگ موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری کرنے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے مزید بتایا کہ اس گینگ میں شامل ان کیدیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان سے تحقیقات کے نتیجے میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔پریس کانفرنس میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوئے جرائیم کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب کئے جانے والے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا اور ایس ایس پی شفیق زیشان صدیقی۔ایس ایچ او طفیل بھٹو اور پوری ٹیم کو پھولوں کے تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :