Live Updates

بلوچستان کے لوگ وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، بلوچستان کی مخلوط اتحادی صوبائی حکومت کا ویژن کرپشن کا خاتمہ

، احتساب اور شفافیت کے عزم کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر خوشحال بلوچستان کی طرف آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان موثر ومفید رہا ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:45

بلوچستان کے لوگ وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، بلوچستان کی ..
کوئٹہ ۔6اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ وزیراعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں ، بلوچستان کی مخلوط اتحادی صوبائی حکومت کا ویژن کرپشن کا خاتمہ ، احتساب اور شفافیت کے عزم کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر خوشحال بلوچستان کی طرف آگے بڑھنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ بلوچستان موثر ومفید رہا وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اراکین کے ساتھ اپوزیشن کے ممبران سے بھی ملاقاتیںکیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کوگورنر ہاؤس کوئٹہ میں پارلیمنٹرین ، قبائلی عمائدین ، سول سوسائٹی ، وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو وزیراعظم عمران خان کی صورت میں نئی حکومت وحقیقی لیڈرشپ ملی ہے، اس لئے صوبے کے لوگوں کو وفاقی حکومت اور بالخصوص عمران خان سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو خود مختیاری ملی ہے مگر بلوچستان کی صورتحال دیگر صوبوں سے مختلف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان اورپورے پاکستان کو ایک حلقے کی طرح دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی پر مشتمل مخلوط اتحادی حکومت قائم ہے۔ جبکہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا رول انتہائی مثبت ہے اور اپوزیشن کی جماعتیں صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات