قومی اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی سماعت (آج) ہو گی

اتوار 7 اکتوبر 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2018ء) قومی اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں کی سماعت (آج) پیر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا اور جسٹس شکیل احمد بلوچ پر مشتمل دو رکنی بینچ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 میں حاجی خدا بخش کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 44 میں چوہدری محمد عظیم گھمن کی جانب سے حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔