پی بی 35سے اسلم رئیسانی اور حلقہ پی بی 40سے اکبر مینگل کو کامیاب بنا کر عوام قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں، بلوچستان نیشنل پارٹی

اتوار 7 اکتوبر 2018 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پی بی 35سے نواب اسلم رئیسانی اور حلقہ پی بی 40سے اکبر مینگل کو کامیاب بنا کر عوام قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت دیں کیونکہ ان امیدواروں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہو گی پارٹی بیان میں کہا گیا کہ 14اکتوبر کو عوام بلاخوف و خطر گھروں سے نکل کر اپنے ووٹ ہر صورت میں کاسٹ کریں بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جب بلوچستان کی مخلص قیادت کو آگے لایا جائے گا بیان میں پارٹی رہنماں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حلقہ پی بی 35 سے چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی حلقہ پی بی 40سے میر اکبر مینگل کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں ۔