سوات، مختلف سیاسی جما عتوں کے کا رکنوں کا مہنگا ئی اور ٹیکسوں کیخلاف احتجا جی مظاہر ہ

پیر 8 اکتوبر 2018 21:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) سوات خوازہ خیلہ میں مختلف سیاسی جما عتوں کے کا رکنوں نے مہنگا ئی اور ٹیکسوں کیخلاف احتجا جی مظاہر ہ کیا جو خوازہ خیلہ شیر عالم خان کا کاچوک سے شروع ہو کر بشام چوک پر اختتام پزیر ہوا احتجا جی مظا ہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے پختون خوا ملی عوامی پا رٹی کے صوبا ئی صدر مختیا رخان یوسفزئی ،ْ پا کستا ن مسلم لیگ کے امیدوار پی کے تھری سردار خان ،ْ پی پی پی کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان ،ْ لیا قت علی خان ایڈوکیٹ ،ْ علی نامدار خان ایڈوکیٹ ،ْ لیا قت علی خان آف ما نپتئی ،ْ اے این پی سوات کے رہنما ء عابد علی فاروقی نے کہا کہ موجودہ حکو مت نے عوام سے جو وعدئے کئے تھے ان میں تا حال ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا اور تبدیلی کے نام ووٹ لیکر اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے اور مسلسل عوام پر مہنگا ئی کے بم گرائے جا رہے ہیں جو ظلم کی انتہا ہے مقررنین نے کہا کہ حکومت نے مہنگا ئی اور ٹیکسوں کا سلسلہ بند نہیں کیا تو اس کیخلاف احتجا جی مظاہروں کا سلسلہ جا ری رہے گا اور ہم حکومت کو بے لگام نہیں چھوڑ یں گے