Live Updates

حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے ،ْرحمن ملک

وزیراعظم عمران خان کو معیشت کی بہتری اور ملک کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 اکتوبر 2018 22:26

حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ،ْسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے ،ْوزیراعظم عمران خان کو معیشت کی بہتری اور ملک کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ تشویشناک ہے، ایک دن میں روپے کی قدر 13 روپے گرنے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو قرضوں میں دھکیلنے کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ڈالر کی قدر میں اضافے اور ملکی معیشت کی گرتی ہوئی ساکھ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے اکیلے اقدامات نہیں کر سکتی۔ تمام اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی کے لئے آگے بڑھیں، ہمارے پاس ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے وسائل بہت ہیں، اس کے لئے معاشی ماہرین سے بھی مدد حاصل کی جائے، قوم اس حوالے سے بھرپور تعاون کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات