سال میں مکمل پی ایس ایل پاکستان لے آئیں گے، احسان مانی
آئندہ برس کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں میں اس حوالے سے کوئی سے کوئی دعوی نہیں کرنا چاہتا،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد خاصے تجربہ کار ہیں اور اپنا کام اچھے انداز سے کرتے ہیں، سی ای او کے آنے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، چیئرمین پی سی بی یہ ٹھیک ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، مگر ہمیں ایک ایونٹ میں ناکامی پر گھبرانا نہیں چاہیے، ٹیم کی سوچ اور سمت درست ہے،انضمام کے کام سے مطمئن ہوں، ٹیم کی اچھی کارکردگی میں ان کا بھی کردار اور مجھے ان پراعتماد ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی کے جانے سے پی ایس ایل کی نئی اسپانسر شپ ڈیلز وغیرہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں، فرسٹ کلاس کا نظام تبدیل کرنے میں ایک سال لگے گا، اس وقت تعداد زیادہ اور کوالٹی کم ہے، ہم اس حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:03
(جاری ہے)
احسان مانی نے کہا ہے کہ ہماری کرپشن پر زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے،پلیئرز لاعلمی میں پھنس جاتے ہیں، بورڈ انھیں سمجھا رہا ہے کہ ذرا سا بھی کسی پر شک ہو تو فورا رپورٹ کریں، اس حوالے سے ہمارا ایجوکیشن سسٹم اچھے انداز میں کام کر رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ مزید 1،2 پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے بینک گارنٹی جلد جمع کرا دی جائے گی، سب کے بورڈ سے معاہدے ہیں اور انھیں ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا، میں واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو مزید ایک موقع دے رہا ہوں، اب بھی اگر انھوں نے ایسا نہ کیا تو سخت ایکشن لیتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گا۔احسان مانی نے کہا ہے کہ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد خاصے تجربہ کار ہیں اور اپنا کام اچھے انداز سے کرتے ہیں، سی ای او کے آنے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ سی او او روزہ مرہ کے امور چلاتا اور پالیسی بناتا ہے، اس کا سربراہ چیف ایگزیکٹیو ہوگا، اس وقت چیئرمین ہی پالیسی بناتا اور امور بھی چلا رہا ہے، بورڈ میں کسی کو لاہور سے کراچی بھی جانا پڑے تو چیئرمین سے منظوری لینا پڑتی ہے، میں یہ سسٹم بدلنا چاہتا ہوں۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، مگر ہمیں ایک ایونٹ میں ناکامی پر گھبرانا نہیں چاہیے، ٹیم کی سوچ اور سمت درست ہے، کپتان، کوچ اور سلیکٹرز سب ایک حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔اس سوال پر کہ کیا وہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرینگے چیئرمین نے کہا کہ سرفراز آج ہمارے کپتان ہیں اور اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گا، مجھے ان پر بھرپور اعتماد ہے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک سال پہلے سرفراز نے ہی قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں فتح دلائی تھی۔چیف سلیکٹر انضمام کی لاہور قلندرز کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے سوال پر مانی نے کہا کہ میری ان معاملات پر نظر ہے، اجازت دینے جیسے فیصلے میرے آنے سے پہلے ہی ہو گئے تھے، البتہ میں انضمام کے کام سے مطمئن ہوں، ٹیم کی اچھی کارکردگی میں ان کا بھی کردار اور مجھے ان پراعتماد ہے۔احسان مانی نے کہا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی کے جانے سے پی ایس ایل کی نئی اسپانسر شپ ڈیلز وغیرہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، جب تک ضرورت ہے وہ بھی کام کریں گی اور ان کی ٹیم بھی موجود ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ پر کچھ تحفطات تھے جس کے بعد تحقیقات شروع کرائی ہیں، جمعے تک رپورٹ مل جائے گی، پھر پلیئرز کو شرکت کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا،اسی طرح امارات لیگ کے بارے میں بھی بورڈ کی پالیسی کے مطابق کوئی قدم اٹھائیں گے، انھوں نے کہا کہ جلد ایک میٹنگ ہوگی جس میں لیگز کے حوالے سے بورڈ کی واضح پالیسی تشکیل دیں گے تاکہ بار بار پلیئرز کو این او سی کیلیے نہ آنا پڑے۔احسان مانی نے کہا کہ میں بنگلہ دیش اور افغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر بھی کام کرنا چاہتا ہوں، یہ ہماری نالائقی ہے کہ وہ بھارت کے زیراثر آ گئے اور اب اسی کا ایجنڈا پروموٹ کرتے ہیں، میں نے دونوں ممالک کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کیلیے کافی کام کیا تھا، امید ہے کہ ہم اپنے مسائل ختم کرلیں گے۔احسان مانی نے کہا ہے کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں، فرسٹ کلاس کا نظام تبدیل کرنے میں ایک سال لگے گا، اس وقت تعداد زیادہ اور کوالٹی کم ہے، ہم اس حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں، مشاورت جاری ہے، ماجد خان اور بازید خان نے بھی تجاویزدی ہیں،ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانا ہے، اس کیلیے ٹیموں کی تعداد کم کرنا ہوگی۔احسان مانی رواں ماہ آئی سی سی کی میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، انھوں نے کہا کہ20 اکتوبر کو سنگاپور میں اجلاس کے دوران میں دیگر بورڈ حکام سے ٹورز کے حوالے سے بھی بات کروں گا، ہمیں سب کو یقین دلانا ہو گاکہ ہمارا ملک محفوظ ہے البتہ اس میں وقت لگے گا، کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے کافی کام ہو چکا، پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے چند ٹیموں نے دورے بھی کیے، امید ہے کہ یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.