Live Updates

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی سمیت راولپنڈی میںبس اڈوں میں سکیورٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوراولپنڈی میں غیر قانونی اور سفری سہولیات سے عاری اڈوں کی لسٹیں تیار کر کے 10دنوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کچھی نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی سمیت راولپنڈی میںبس اڈوں میں سکیورٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سہولیات سے عاری اڈوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کو حکم دیا ہے کہ راولپنڈی میں غیر قانونی اور سفری سہولیات سے عاری اڈوں کی لسٹیں تیار کر کے 10دنوں کے اندر پیش کریںتاکہ ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جاسکے راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ اڈوں کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مسافروں کو اڈوں پر پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے لئے پنجاب بھرکے بس اڈوں کا وزٹ کر کے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری سفری سہولیات مہیا کی جاسکیںصوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اڈوں پر ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو سہولیات دی جائیں گی واش رومز اورویٹنگ رومز کی صفائی 100فیصد یقینی بنائی جائے جبکہ بس کے اڈوں میں موجود مسافروں کی سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی اڈے قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹرانسپورٹر وں سے مشاورت جاری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات