این اے 131 کا ضمنی الیکشن ، ووٹ خریدنے کی تیاری کرلی گئی
ووٹ کا ریٹ صبح تین ہزار فی کس ووٹ سے شروع ہو گا ۔ حلقے کے منتظمین
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:04
(جاری ہے)
این اے 131 کو حساس قرار دینے کی وجہ یہاں موجود پارٹی کارکنان کے مابین ممکنہ ہنگامہ آرائی ہے جبکہ حلقے میں ووٹ خریدنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
این اے131 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ہمایوں اختر اور مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق مد مقابل ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اُمیدواروں نے متوسط اور کم آمدنی والے علاقوں سے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز پر لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔ ہمایوں اختر خان کے الیکشن مینیجرز نے پولنگ ڈے کے لیے کئی ٹیمیں بھی تشکیل دے رکھی ہیں جن میں سرفہرست ووٹرز ٹرانسپورٹ ٹیم ،پولنگ اسٹیشنز گائیڈ لائن ٹیم اور الیکشن ڈے کنویسنگ ٹیم شامل ہیں جو پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کو ٹارگٹ کریں گی۔اسی طرح سعد رفیق کے انتخابی منتظمین نے بھی کچھ اسی طرح کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ حلقہ این اے 131 کے پُرانے الیکشن منیجرز نے بتایا کہ اس حلقے میں ووٹ خریدے بھی جائیں گے جن کا ریٹ صبح تین ہزار روپے فی کس ووٹ سے شروع ہو گا جو پولنگ کے آخری راؤنڈ میں چار سے پانچ ہزار روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ووٹ خریدنے کے لیے کم آمدن والے علاقوں کا ہی رُخ کیا جائے گا۔ ووٹ بیچنے والے کی ضمانت اُمیدواروں کے مقامی گروپس دیتے ہیں۔ والٹن روڈ، بیدیاں روڈ، چونگی امر سدھو، بھٹہ چوک اور نادرآباد کے علاقوں میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان نا خوشگوار واقعات پیش آنے کے امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.