علی ترین سندھ کے وزیر تعلیم کے اپنی اکلوتی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کروانے کے اقدام سے بہت متاثر

پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں تب ہی حقیقی تبدیلی آسکتی ہے جب ہمارے پالیسی میکر خود خطرہ مول لیں گے ،ْٹوئٹ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کے اپنی اکلوتی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کروانے کے اقدام سے بہت متاثر ہوئے۔صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی 8 سالہ بیٹی کیف کو حیدرآباد کے گورنمنٹ گرلز میراں اسکول میں تیسری جماعت میں داخل کرایا۔

(جاری ہے)

علی ترین نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم کے اس اقدام سے بہت متاثر ہوں، پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں تب ہی حقیقی تبدیلی آسکتی ہے جب ہمارے پالیسی میکر خود خطرہ مول لیں گے۔انہوں نے کہا کہ سردار صاحب کا تعلق دوسری سیاسی جماعت سے ہے مگر ان کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے لودھراں سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 161 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے تھے۔